پچپن لاکھ کے خضاب سے بال رنگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ قطرینہ کیف

پچپن لاکھ کے خضاب سے بال رنگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ قطرینہ کیف
 پچپن لاکھ کے خضاب سے بال رنگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ قطرینہ کیف

  


ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’فتور‘‘ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے فلم میں اپنے کرادر میں حقیقت کا رنگ بھر نے کیلئے اپنے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگ لیا ہے۔ علا وہ ازیں ان کے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگنے کیلئے استعمال کیے جانے والے خضاب کی قیمت55لاکھ روپے ہے۔اداکارہ نے آئی اے این ایس کو ٹیلی فون پر ممبئی سے بتایا کہ یہ خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتنا مہنگا رنگ کوئی چاہ کر بھی نہیں خرید سکتا اور اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگنے کا آئیڈیا فلمساز ابھیشک کپور کا تھا۔ قطرینہ نے بتایا کہ ابھیشک کپور کا کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں چونکہ کشمیر میں جنگلات پیڑ پودے سرخ ہو جاتے ہیں لہٰذا انکے بال بھی استعارے کے طور پر سرخ ہونے چاہیں۔ واضح رہے قطرینہ کیف کی فتور12فروری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر