خواہش ہے بچے کوئی اورذریعہ معاش تلاش کریں،انجلینا جولی

خواہش ہے بچے کوئی اورذریعہ معاش تلاش کریں،انجلینا جولی
 خواہش ہے بچے کوئی اورذریعہ معاش تلاش کریں،انجلینا جولی

  


لاس اینجلس(آن لائن)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتی کے میرے بچے اپنے باپ براڈپٹ کے نقش قدم پر چلیں۔میرے شوہر براڈپٹ کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو اداکار ی کی بجائے کوئی اور کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ہالی ووڈ اسٹار اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میری اور میرے شوہر براڈپٹ کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو اداکار بننے کی بجاے کوئی دوسرا ذریعہ معاش تلاش کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے بچے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کر کے اچھی نوکریاں حاصل کریں بعد میں فلم انڈسٹری کا رخ کریں۔

انجلینا نے کہا اس کے باوجود اپنے بچوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’’کنگ فو پانڈا3‘‘کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جب میں نے اپنے بچوں بتایا کہ وہ انہیں نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو بچوں کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔انجلینا نے مزید کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرے بچے اپنے کام کو پوری زمہ داری سے سر انجام دیں گے ۔

مزید : کلچر