ترکی: یونان جانیوالی کشتی ڈوبنے سے 40کے قریب پناہ گزین ڈوب کر ہلاک

ترکی: یونان جانیوالی کشتی ڈوبنے سے 40کے قریب پناہ گزین ڈوب کر ہلاک

انقرہ (این این آئی)ترکی کے ساحل کے قریب یونان جانے والی کشتی ڈوبنے سے 40 کے قریب پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ترک حکام کے مطابق پناہ گزینوں کی یہ کشتی مغربی ساحلی علاقے میں ایک سمندی چٹان سے ٹکرانے کے باعث ڈوبی ٗکشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 40کے قریب پناہ گزین ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 75 پناہ گزینوں کو زندہ بچالیا ہے ٗیہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کا شکار کشتی پر کتنے افراد سوار تھے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر