مانگا منڈی پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

مانگا منڈی پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے اور یونین کونسل 263میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار چوہدری محمد یونس گجر کی حمایت کا اعلان بھی کریں گے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 265سے نومنتخب جنرل کونسلر مسلم لیگ (ن)حاجی محمد ارشد منج اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی محمد اشرف منج نے خبابان ہاوسنگ سکیم میں پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین اور اس کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 263میں دوبارہ الیکشن 9فروری کو ہو رہا ہے نومنتخب جنرل کونسلر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد ارشد منج نے بتایا کہ یکم فروری کو قلعہ ترڑے میں نومنتخب جنرل کونسلر حاجی محمد ارشد منج کے ڈیرے پرتحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کا رکن قومی اسمبلی مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر اور ملک محمد شفیع کھوکھر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4