رائے ونڈ ، 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں جمع

رائے ونڈ ، 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں جمع

لاہور(وقائع نگار) رائے ونڈ سٹی کے علاقہ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق مقامی رہائشیوں کو رائے ونڈ سٹی میں روہی نالہ میں تیرتی ہوئی ایک شخص کی لاش ملی جس پر انہوں نے پولیس کواطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ابھی موت کی وجہ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی حالات واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی