قصور:پولیس کا چھاپہ،درجنوں لڑکے لڑکیاں غیر اخلاقی حرکات کرتے گرفتار

قصور:پولیس کا چھاپہ،درجنوں لڑکے لڑکیاں غیر اخلاقی حرکات کرتے گرفتار

قصور(بیورورپورٹ) پولیس تھانہ صدر کا گنڈا سنگھ والا روڈ پر شراب و کباب اور سرور و مستی کی محفل پر چھاپہ ،قصور کی اہم سیاسی شخصیت اور مبینہ طور پر ایک سرکاری آفیسر کے کزن سمیت 10تتلیاں اور37بھنوروں کو گرفتار کرکے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات اطلاع ملنے پر شیراز کولڈ سٹور پر بڑی تعداد میں بھنورے اور خوبرو تتلیاں عیاشی میں مصروف ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد یونس گجر کے ہمراہ شیراز کولڈ سٹور پر چھاپہ مار کرسعد عبداللہ خاں ،شیراز خاں ،علی اعجاز،ریحان ،حیدر ،ظفر ،آسیہ ،عائشہ ،صائم خاں،وقار ،شہباز خوشی محمد ،شبانہ،عبدالقیوم ،کرن ،لطیف انجم ،فیاض شاہ ،حسن سمیت 10تتلیوں اور 37بھنوروں کو برغیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور دوسری جانب سول جج ایڈیشنل مجسٹریٹ درجہ اول قصور عمر رضوان نے گرفتار تمام ملزمان کو 50،50ہزار کے مچلکوں کی ضمانتوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی