بیدیاں ،مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے3 افراد جاں بحق ،مزدا ڈرائیور فرار

بیدیاں ،مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے3 افراد جاں بحق ،مزدا ڈرائیور فرار

لاہور(وقائع نگار) بیدیاں روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک نے غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے،جن میں کامران، شرافت اور علی شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیولے تینوں افراد ہیر گاؤں کے رہائشی تھے جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا ہے، اس کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی