ایئرپورٹ پر برطانیہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ایئرپورٹ پر برطانیہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو عملے نے لاہور سے برطانیہ بذریعہ پارسل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے برطانیہ کے لئے بک کروائے گئے پارسل میں تین سے چار کلو گرام ہیروئن کپڑوں میں چھپا کر رکھی گئی تھی ۔شک پڑنے پر ایئرپورٹ کارگو کے عملے نے چیکنگ کے دوران پارسل میں موجود ہیروئن برآمد کر لی۔ ہیروئن کی مقدار تین سے چار کلو گرام بتائی جا رہی ہے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن قبضے میں لے کر پارسل بک کروانے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی