حکومت ہسپتال بہتر بنانے کی بجا ئے ٹھیکے پر دے رہی ہے،پرویزالٰہی

حکومت ہسپتال بہتر بنانے کی بجا ئے ٹھیکے پر دے رہی ہے،پرویزالٰہی

لاہور(خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلہ بس اور ڈالر بناؤ اورنج لائن پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی اور اس خطیر رقم کے ضیاع سے عوام ہسپتالوں میں ادویات اور غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم رہیں گے کیونکہ حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے اور 1122 جیسی ریسکیو سروس کیلئے بھی چندہ مانگ رہی ہے۔ انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ اورنج لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ اس شعبہ میں ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نے اس طرح کا پراجیکٹ کبھی کیا ہی نہیں اور وہ اسلحہ کا بزنس کرتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی حکومت کے انڈرگراؤنڈ ٹرین کے منصوبہ کو ختم کرنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہم نے اس کا ٹھیکہ شنگھائی میٹرو ٹرین اور یورو ٹنل جیسے پراجیکٹ مکمل کرنے والی فرم کو دیا تھا، ٹرین پر سالانہ 16 ارب، لاہور اور راولپنڈی میں جنگلہ بس پر 12,12 ارب روپے کے خسارہ میں ہر سال اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقہ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں لیکن وزیراعلی شہبازشریف نے اس تاریخی شہر کا حسن ختم اور پرانے دور اور بادشاہوں کی تمام عمارات کو تباہ کرنے کا عہدہ کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر