جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی خو ا ہر نسبتی انتقال کرگئیں

جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی خو ا ہر نسبتی انتقال ...

لاہور( پ ر ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم وچیئرمین متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب مولانا حافظ فضل الرحیم کی نسبتی بہن اور ان کے بیٹے مولانا حافظ زبیر حسن کی خالہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا حافظ فضل الرحیم نے پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بعد میں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا، دریں اثناء مولانا حافظ فضل الرحیم کی نسبتی بہن کی وفات پر مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ، محترم لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا میاں محمد اجمل قادری ،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، مولانا محمد الیاس گھمن، پیر سیف اللہ خالد نقشبندی،مولانا عبدالغفور سروہی اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی صابرہ شاکرہ اور نیک سیرت خاتون تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر