یکم سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم شروع کی جائے گی ، جماعت الدعوۃ

یکم سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم شروع کی جائے گی ، جماعت الدعوۃ

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے یکم سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم شروع کی جارہی ہے، جماعۃ الدعوۃ کے صوبائی مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ میں سندھ بھر کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسؤل جماعۃ الدعوۃ سندھ فیصل ندیم نے کہاکہ جماعۃ الدعوۃ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ ، اندرون سندھ کے مختلف شہروں ، قصبوں، دیہاتوں ، یونین کونسلوں تک یوم یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی جس میں سندھ بھر میں کشمیریوں کے حق میں سیمینارز، جلسے، جلوس ، مظاہرے کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ بھر کے عوام ان پروگرامز اور سیمینار میں شرکت کرکے دنیا پر یہ ثابت کردیں کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمے کی بنیاد پر استوار ہے ۔ پاکستانی قوم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھی اور آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ کے تمام ذمہ داران کو باقاعدہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرائے جس میں سیاسی، مذہبی ، سماجی اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دے کر خصوصی شرکت کی دعوت دیں، انہوں نے کہاکہ 4فروری کو پریس کلب حیدرآبا دمیں ایک سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں شہر بھر کے معززین ، سیاسی و سماجی لوگ شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر