حکومت نے بڑے شہروں میں مواصلاتی ترقی پر گہری توجہ دے رہی ہے: عابد شیر علی

حکومت نے بڑے شہروں میں مواصلاتی ترقی پر گہری توجہ دے رہی ہے: عابد شیر علی

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بڑے شہروں میں مواصلاتی ترقی پر گہری توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں فلائی اوورز ‘ انڈر پاسز ‘ کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو تیز رفتار سفر کے علاوہ تعلیم و صحت اور دیگر شعبوں کی جدید بنیادی سہولتوں تک آسان رسائی حاصل ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جن سے کینال ایکسپریس وے سمیت جھال چوک انڈر پاس ‘ چلڈرن ہسپتال ‘ گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی اور دیگر میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ترقی کے میدان میں فیصل آباد کی کایا پلٹ جائے گی جدید تقاضوں کے مطابق ذرائع مواصلات کی ترقی معاشی و سماجی انقلاب کی نوید ہے جس کے لئے موجودہ حکومت وسیع ترقیاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں چھ ارب روپے کی لاگت سے کینال ایکسپریس وے کا جدید میگا پراجیکٹ فیصل آباد کی ترقیاتی جہتوں میں مزید وسعت لائے گا جس کی بدولت ایک خوبصورت ‘خوشحال اور ترقی یافتہ شہر ابھر کر سامنے آئے گا ۔ انہوں نے یہ بات کینال ایکسپریس وے کے منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور ڈی سی او نور الامین مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چوہدری عابد شیر علی نے منصوبے کی تیز رفتار اور پائیدار تعمیر پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نے کینال ایکسپریس وے کو تیز رفتار شہری ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی بدولت نیا فیصل آباد وجود میں آئے گااور اس علاقہ میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو نگے

مزید : صفحہ آخر