رینجرز کواختیارات دینے پروفاق سے اختلافات نہیں ، چانڈیو

رینجرز کواختیارات دینے پروفاق سے اختلافات نہیں ، چانڈیو

ہالا(این این آئی)ہالا کے نواحی کھنڈوگاؤں میں شہید آفتاب عالم شورو کی 26ویں برسی کی تقریب میں صوبائی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات میں دینے اور آپریشن کرنے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں اور نہ ہی وفاق سے کوئی جھگڑا ہے عزیر بلوچ کا تعلق لیاری سے ہے اور پہلے پی پی کا جیالا تھا جیسے ہی انہوں نے جرائم پیشہ سرگرمیوں کاآغاز کیا تو پی پی نے ان سے وابستگی ختم کرلی ،انہوں نے کہا کے پی پی کی تاریخ شہیدوں کے خون سے بھری ہوئی ہے ،پی پی کی مخالفت میں بننے والے گرینڈ الائینس میں پیر پگارہ کے علاوہ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کا کوئی سیاسی کیریئر نہیں ہے انہوں نے مردہ گھوڑے کے سندہ دشمن منصوبے کالاباغ ڈیم کو ہوا دی انہوں نے کہاکے چودھری نثار اور وزیر اعظم کے درمیاں اپنے ہی بیانات میں تضاد ہے چودھری نثار کی پریس کانفرنس سے سندہ اور وفاق کے درمیاں ماحول خراب ہوا ہے جبکے پہلے ماحول ٹھیک چل رہا تھا انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی اب بچکانہ سیاست کررہی ہے جبکے پہلے عوام کی بڑی امیدیں تھی انہوں نے کہا کے نوجوانوں کی عمریں دیوانی ہوتی ہیں اب ہماری پارٹی میں تبدیلی لانے کے لیئے بوڑھے سیاستدانوں کو علیحدہ رکھ کر نوجوانوں کو آگے لانا پڑے گا جس سے انقلاب برپا ہوگا جس کے بعد پی پی سینیٹر تاج حیدر ،مخدوم فخر الزماں، میر سہراب مری دیگروں نے خطاب کیا۔

مزید : صفحہ اول