شہباز شریف کی انتھک محنت کے باعث پنجاب ترقی و خوشحالی میں سب سے آگے ہے، سعد رفیق
لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عوامی خدمت کے مشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے اور اپنی محنت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کراکے صوبے کا نقشہ بدل دیا ہے اور آج صوبہ پنجاب ترقی و خوشحالی میں سب سے آگے ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرے بڑے بھائی اورمیرے لیڈر ہیں جن سے میں نے سیاسی اور عملی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ جس محنت کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کام کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔