افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

کابل (آن لائن) افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ دورے پر گزشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔ عبداﷲ عبداﷲ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ‘ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول