تھرپارکر ،غذائیت کی کمی کے باعث مزید 3 بچے جا ں بحق

تھرپارکر ،غذائیت کی کمی کے باعث مزید 3 بچے جا ں بحق

تھرپارکر (آن لائن)تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے ۔ جنوری میں خوراک کی کمی سے مرنے والے بچوں کی تعداد 107 ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تھرپارکر میں غذائیت اور خوراک کی کمی کے باعث مختلف امراض کا شکار تین بچے انتقال کر گئے ۔ مٹھی کے سول ہسپتال میں چار روزگار بچہ غذائیت اور خوراک کی کمی کے باعث شدید کمزور پیدا ہوا تھا جس کے باعث انتقال کر گیا جبکہ دوسرا ایک دن کا بچہ تھرپارکر کے گاؤں رائیلوانہ میں انتقال کر گیا تھرپارکر کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے مطابق جنوری میں والدین میں خوراک کی کمی اور صاف پانی نہ ہونے کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پیدائش کے وقت جسمانی کمزوریوں اور مختلف امراض کے باعث انتقال کر جاتے ہیں جنوری میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول