مولا بخش چانڈیو کی گرین پینل کی کامیابی پر مبارکباد

مولا بخش چانڈیو کی گرین پینل کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں گرین پینل کو کلین سوئیپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا مثبت اور منفرد کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظٰہار انہوں نے ایک جاری ہونے والے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا پیشہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت اہمیت کا حامل ہے اس لیے ان کے کندھوں پر یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء ، عوام کے وسعی تر مفادات اور معاشرے کے مسائل اجاگرکرتے ہوئے صحافتی اخلاقیات کو بھی مدنظر رکھیں ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر