پیٹرولیم کی قیمتوں میں 5روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے‘ تنویر قریشی

پیٹرولیم کی قیمتوں میں 5روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے‘ تنویر قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی مومنٹ ( پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں 5روپے کمی کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ،تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اس لئے قیمتوں میں کم از کم بیس روپے کی کمی ہونی چاہئے تھی لیکن اوگرا اور وزارت خزانہ کی ملی بھگت نے ایک بار پھر عوام کو فائدہ سے محروم رکھا ۔عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں تنویر قریشی نے کہا کہ حکومت عوام کو ٹیکسوں تلے دبا کر مارنا چاہتی ہے،وزیر خزانہ ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعے حاصل سرمائے کو اپنی کامیابی کہتے نہیں تھکتے حالانکہ معیشت کو الٹا نقصان ہی پہنچ رہا ہے اور بیس کروڑ عوام بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی پڑے ہیں ۔تنویر قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا خیال نہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں نے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے بے تحاشہ قرضے کے حصول نے خطرے کی گھنٹی الگ بجا رکھی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر