عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،عبدالمنعیم

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،عبدالمنعیم

پورن(نمائندہ پاکستان ) تیتوالان میں عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکہ سینکڑوں افراد خاندانوں سمت پی ٹی ائی میں شامل شمولیتی تقریب سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عبدالمنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی محرومیاں دروکرنے او ر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر اوازاٹھائینگے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے غدارہے عوام کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں کاروائی کرینگے اس موقع پر شہنشا،عبدالعزیز،تاج فرین ،ظاہر شاہ اور دیگر نے خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا حاجی عبدالمنعیم نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر