دیہی روڈ پراگرام حکومت پنجاب کا احسن کارنامہ ہے،ارشد جاوید وڑائچ
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح ملک کی ترقی کے لیے اقدا مات کئے ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کی گوڈ گوارننس کا ثبوت ہے جس سے پورے اشیاء میں پاکستان کا مورال خاطر خواہ بلند ہوا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دیہی روڈ پراگرام حکومت پنجاب کا احسن ترین کارنامہ ہے جس کے تحت کروڑو ں روپے کی لاگت سے دیہات کے لوگوں کو بہترین سڑکیں فراہم کی جا رہی ہے بلکہ عوام کو انکی دہلیز پر ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ کی کامیابی کے بعد اب اورنج ٹرین منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس سے عوام مستفید ہوں گی ۔ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن میں نمایاں کمی اور شفافیت میں سارک ملکوں کا درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آنا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت کی اعلی کارکردگی کا اعتراف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کو فنڈز کی فراہمی کاوعدہ پورا کر دیا ہے کاشتکاروں اور کسانوں کی خوشخالی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔ انشاء اللہ حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی ۔
ارشد جاوید وڑائچ