شام کے دارالحکومت میں 2بم دھماکے،80سے زائد افراد جاںبحق،متعددزخمی

شام کے دارالحکومت میں 2بم دھماکے،80سے زائد افراد جاںبحق،متعددزخمی
شام کے دارالحکومت میں 2بم دھماکے،80سے زائد افراد جاںبحق،متعددزخمی

  


دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دالحکومت میں حضرت زینب ؓکے مزار کے قریب 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 80سے زائد افراد ہلاک اور120 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شام کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق کے جنوب میں 2 بم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب کار میں موجود خود کش بمبار نے کیا جس کے بعد یکے بعدیگرے مزید 2 دھماکے ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق مزار کے قریب واقع بس اڈے کے قریب پہلا دھماکا ہوا جس کے بعد 2 خود کش بمباروں نے لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر خود کو دھماکے اڑا دیا جس کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی