فرض شناس وارڈن نے سگنل توڑنے پر ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کردیا

فرض شناس وارڈن نے سگنل توڑنے پر ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کردیا
فرض شناس وارڈن نے سگنل توڑنے پر ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کردیا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے اور ہمیشہ سے ہی طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قوانین ہیں۔ غریب آدمی قانون توڑے تو سخت سزا دی جاتی ہے جبکہ طاقتور شخص اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے قانون کی گرفت سے بچ نکلتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں قانون سب کیلئے برابر کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی نے سگنل بند ہونے پر قانون کی پابندی کو کسر شان سمجھا اور روایتی انداز اپناتے ہوئے سگنل توڑ کر نکلنے کی کوشش کی تو ایک فرض شناس ٹریفک وارڈن نے قانون کی پابندی نہ کرنے پر اپنے ہی اعلیٰ افسر کو 200 روپے کا چالان تھمادیا۔

ایس ایس پی ٹریفک نے موقف اپنایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر سگنل توڑا تھا تاکہ ٹریفک وارڈن کا رویہ جانچا جاسکے اور دیکھا جاسکے کہ اہلکار اپنے فرائض درست طور پر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کی طرف سے فرض شناسی کا مظاہرہ  خوش آئند ہے ۔

مزید : پشاور