سعودی عرب کا دہشتگردی کے مذموم مقاصد کیلئے خواتین کے استعمال کی روک تھا م کیلئے چیکنگ نظام سخت کرنے کافیصلہ

سعودی عرب کا دہشتگردی کے مذموم مقاصد کیلئے خواتین کے استعمال کی روک تھا م ...
سعودی عرب کا دہشتگردی کے مذموم مقاصد کیلئے خواتین کے استعمال کی روک تھا م کیلئے چیکنگ نظام سخت کرنے کافیصلہ

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے خواتین کے استعمال کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں اور سفری راہداریوں پر مرد و زن کی شناخت کے لیے ان کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔

العریبہ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہناتھا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کو ہوائی اڈوں اور سفری راہداریوں سے گذرنے والے مردوں اور خواتین کی تلاشی لینے اور ان کے فنگر پرننٹس چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تلاشی اور شناخت معلوم کرنے کے لیے لیڈیز اہلکاروں سے مدد لی جائے گی، اندرون ملک اہم مقامات پر چیکنگ کے دوران خواتین اور مردوں کے شناختی کارڈز کی چیکنگ کو سخت کیا جائے گا۔

قبل ازیں ریاض میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجنر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھ کہ دہشت گرد تنظیمیں اور انتہا پسند گروپ فنڈز ریزنگ اور دھماکہ خیز مواد ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لیے خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی