این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے، نعیم الحق

این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے، نعیم الحق
این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے، نعیم الحق

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گااور این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 122 کے ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی فراہم کرنے کے فیصلے کے بعدردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ن لیگ کی دھاندلی کی ہر قسم کو بے نقاب کرے گی اقتدار کو طول دینے کیلئے قرضوں کی سیاست بہت جلد دم توڑ جائے گی۔ حقائق سے آگاہی قوم کا حق ہے اور قوم کو انتخابات کا صاف نظام دلوانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں