ساڑھے چھ سالہ بچی کا قتل، پولیس نے اظہر نامی ویٹر کو گرفتار کر لیا ،دوسرے کی تلاش جاری

ساڑھے چھ سالہ بچی کا قتل، پولیس نے اظہر نامی ویٹر کو گرفتار کر لیا ،دوسرے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ساڑھے چھ سالہ بچی کے قتل کے الزام میں اظہر نامی ویٹرکو گرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن میں ساڑھے چھے سالہ بچی کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکرونڈ کے علاقے سے اظہر نامی ویٹر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسر ے ویٹر کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جار رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے چھ سالہ بچی کی لاش بر آمد کی گئی تھی بچی پچیس جنوری کو شادی کی تقریب میں لاپتا ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بچی دو روز قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ شادی ہال میں تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھی، تاہم تقریب کے دوران وہ اچانک لا پتا ہوگئی، دو دن گزرنے کے بعد بچی کی لاش شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے برآمد ہوئی۔بچی کے قتل کے شبہ میں پولیس نے شادی ہال کے منیجر سمیت 8ویٹرز کو گزشتہ روز ہی حراست میں لے لیا تھا جبکہ دو ویٹروں کی تلاش جار ی تھی جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

مزید :

کراچی -