عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عزیر بلوچ کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے. درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عزیر بلوچ کے کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات ہیں اس کیخلاف درج مقدمات کا ریکارد طلب کیا جائے اور فوجی عدالت کو روزانہ سماعت کرکے جلد مقدمے کا فیصلہ سنانے کا پابند کیا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، حکومت سندھ اور ڈی جی رینجرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : قومی