پاکستان اور افغانستان کے درمیان وہ مذاکرات جس سے بھارت کو شدید مرچیں لگیں گی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وہ مذاکرات جس سے بھارت کو شدید مرچیں لگیں گی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان وہ مذاکرات جس سے بھارت کو شدید مرچیں لگیں گی

  


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستانی و افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی افغانستان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے چیف مسعود اندرابی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ انٹیلی جنس مذاکرات کو امریکہ کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ چین اس میں مبصر کا کردار ادا کرے گا۔اس مقصد کیلئے امریکہ اور چین کے انٹیلی جنس حکام بھی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ یہ چاروں ممالک افغان امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے فریم ورک بنانے کیلئے 4 رکنی ٹیم میں شامل ہیں لیکن مذکورہ انٹیلی جنس مذاکرات کو اس عمل کا حصہ قرار نہیں دیا جارہا۔ ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس مذاکرات کو امن مذاکراتی عمل کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا تاہم یہ امن کوششوں کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے امید بڑھائیں گے۔

مزید : اسلام آباد