ملکی سلامتی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ،بچوں کو سکول جانے سے ڈرانے والوں کو ہر صورت شکست دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف

ملکی سلامتی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ،بچوں کو سکول جانے سے ڈرانے ...
 ملکی سلامتی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ،بچوں کو سکول جانے سے ڈرانے والوں کو ہر صورت شکست دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس  جس میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگرسول و فوجی  حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال سمیت خطے میں امن اقدامات کے ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے امور پربھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کیلئے فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ملک کے ہر کونے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہر ایک کی خواہش ہے بچوں کو سکول جانے سے ڈرانے والوں کو ہر صورت شکست دیں گے دہشتگردوں کیخلاف قوم متحد ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہر ایک کیخلاف کارروائی ہورہی ہے اور دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ہر صورت ختم کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں