پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

  


آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈشکست کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جہاں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی وہیں ون ڈے سیریز بھی 2-0 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تاہم پاکستانی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں ایک انوکھا ریکارڈقائم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔ قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے دو میچوں کی نسبت اس میچ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اسے فتح نصیب نہ ہوئی لیکن اس میچ کے دوران پاکستانی ٹیم میں بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے والے 4 کھلاڑی میدان میں اترے جو ایک ریکارڈ ہے اور اب تک کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک ہی میچ میں بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے والے 4 باﺅلرز میدان میں نہیں اترے۔

تیسرے ون ڈے میں جن باﺅلرز نے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی ان میں وہاب ریاض، محمد عرفان، راحت علی اور محمد عامر شامل ہیں اور یہ چاروں باﺅلرز بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرتے ہیں۔

مزید : کھیل