نائیجیریا میں قیامت کا سماں، درجنوں افراد کو ایسی موت آگئی کہ سن کر کوئی بھی ’توبہ‘ کرنے لگے

نائیجیریا میں قیامت کا سماں، درجنوں افراد کو ایسی موت آگئی کہ سن کر کوئی بھی ...
نائیجیریا میں قیامت کا سماں، درجنوں افراد کو ایسی موت آگئی کہ سن کر کوئی بھی ’توبہ‘ کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا (ویب ڈیسک) نائجیریا میں بوکو حرام کے دہشتگردوں کے حملے میں بچوں سمیت 86 افراد زندہ جل گئے۔ دلوری گاﺅں اور پناہ گزینوں کے دو کیمپوں پر بوکوحرام کے دہشتگردوں نے ہفتے کی شام حملہ کر دیا ۔ حملے کے باعث گاﺅں کے گھاس پھوس کی جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ایک عینی شاہد الامین بکورا نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نے زندہ جلنے والے بچوں کی درناک چیخیں سنی ہیں ۔ تین خواتین بمباروں نے خود کو اڑالیا جبکہ متعدد نے فائرنگ کی اور پٹرول بم پھینکے ۔ دلوری نامی گاﺅں کے تمام گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ متعدد مویشی بھی جل گئے۔ تین خودکش دھماکوں کے بعد گاﺅں 4 گھنٹے تک آگ میں جلتا رہا، ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ موقع پر آنے والے فوجی اہلکار دہشتگردوں سے مقابلے کے قابل نہیں تھے کیونکہ دہشتگرد پوری طرح مسلح تھے۔ ریسکیو عملہ چار گھنٹے بعد پہنچا۔ نیشنل ایمر جنسی مینجمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر تک 86 افراد شہید ہوئے ہیں 62 افراد شدید جھلسے ہوئے ہیں۔ نائجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیوں میں 17 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔