جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ،مردم شماری مارچ کے آخری ہفتے شروع ہوجائے گی: چیف شماریات

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ،مردم شماری مارچ کے آخری ہفتے شروع ...
جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ،مردم شماری مارچ کے آخری ہفتے شروع ہوجائے گی: چیف شماریات

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری مارچ کے آخری ہفتے شروع ہوجائے گی، جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح3.3 پر آگئی جبکہ جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 2.2 فیصد رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جس کیلئے وزارت خزانہ نے 14.5 ارب روپے جاری کردیے ہیں، مردم شماری پلان کے مطابق مقررہ وقت پر شروع ہوجائے گی۔فوج نے مردم شماری کے حوالے سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے فوجی جوانوں کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے رواں ہفتے جوانوں کی تعیناتی کا معاملہ حل کریں گے۔

مزید : قومی