تھرپارکر:آر او پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ، عوام کو صاف پانی کی فراہمی تاحال شروع نہ ہوسکی

تھرپارکر:آر او پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ، عوام کو صاف پانی کی فراہمی تاحال ...
تھرپارکر:آر او پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج ، عوام کو صاف پانی کی فراہمی تاحال شروع نہ ہوسکی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی دعوں کے باوجود تھر پارکرکے عوام کو صاف پانی کی فراہمی تاحال شروع نہ ہو سکی او ر وہاں کے رہائشی آج بھی آلودہ پانی پینے پر مجبو ر ہیں ۔ پچھلے سال شدید گرمی اور صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تھرپارکر میں سینکڑوں اموات ہونے کے باوجود سائیں سرکار اس ضمن میں ںصاف پانی کا کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع کرتی نظر نہیں آرہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر میں پانی کو صاف کرنے کےلئے لگائے گئے آر او پلانٹ اوراس سے حاصل ہونے والے صاف پانی پر بھی قبضہ مافیا نے اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے۔ قبضہ مافیا کی اس اجارہ داری سے تھر باسی انتہائی مشکلات سے دوچار اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔قبضہ مافیا فلٹر پانی کو من مانی قیمتوں پر بیچنےمیں مصروف ہے جبکہ جن لوگوں کےلئے ہے پلانٹ لگایا گیا تھا صاف پانی پینے سے محروم ہیں اورآج بھی آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس سے بچوں کی صحت شدیدمتا ثر ہو رہی ہے جبکہ تھرپارکر میں صحت کے مراکز کا بھی شدید فقدان دےکھائی دیتا ہے۔

مزید :

تھرپارکر -