والدین ہوشیار ہوجائیں، اپنے بچوں کو سکول سے پانی ہرگز نہ پینے دیں کیونکہ۔۔۔

والدین ہوشیار ہوجائیں، اپنے بچوں کو سکول سے پانی ہرگز نہ پینے دیں کیونکہ۔۔۔
والدین ہوشیار ہوجائیں، اپنے بچوں کو سکول سے پانی ہرگز نہ پینے دیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کی وجہ سے دی گئی چھٹیاں آج ختم ہو گئیں تاہم سکولوں کی سکیورٹی کے بعض شہروں میں قائم سرکاری لڑکیوں کے سکول و کالجز کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے ہیں یہ سکول بھکر اور لیہ میں واقع ہیں۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی اقدامات مکمل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے 10 ارب روپے مانگ لیے ہیں ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں سکولوں کی سکیورٹی بارے تاحال اقدامات مکمل نہیں کیے ہیں اور سکولوں کو مزید 10 روز کیلئے بند کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سینکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ، دیواروں کو اونچے کرنے ، دیواروں پر خاردار تاریں اور سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کیلئے اربوں روپے کی فوری ضرورت ہے اور حکومت نے یہ رقم وفاقی حکومت سے مانگ لی ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ دریں اثناءتعلیمی اداروں کے پانی کے ٹینکوں میں زہر ملانے کے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں قائم پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی حساس ترین قرار دیا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کو چھتوں اور ٹینکیوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے چیک اینڈ بیلنس کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہیں اور چھتوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کے نام ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا نیا حربہ سامنے آسکتا ہے اور حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پانی کی ٹینکیوں میں زہر ملا سکتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں بالخصوص سکولوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ہر حال میں واٹرٹینکس کی نگرانی کریں اور چھتوں پر سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنائیں دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے بعد صوبے بھر کے سکولوں ، اور کالجوں کے سربراہان نے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے ٹینکس کو چیک کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں او ر سکولوں کی چھتوں پر مستقل سکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے ہیں ، جبکہ ٹینکس کو کور کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -