رکن پنجاب اسمبلی و اداکارہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹ گئیں،حالت انتہائی تشویشناک

رکن پنجاب اسمبلی و اداکارہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹ گئیں،حالت انتہائی ...
رکن پنجاب اسمبلی و اداکارہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹ گئیں،حالت انتہائی تشویشناک

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے جس کے باعث انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و اداکارہ کنول نعمان کو برین ہیمرج ہوا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگئیں ، بیہوشی کی حالت میں ہی انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ کنول نعمان کی حالت سخت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی صحت کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قراردیا تھا ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ممبر پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ نے ایوان میں کنول نعمان کے انتقال کی تصدیق کی تھی جو کہ غلط ثابت ہوئی تو سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے ایوان میں غلط خبر دینے پر ایم پی اے کی سرزنش کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنول نعمان 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ کنول نعمان کا تعلق ملتان سے ہے اور ان کے خاوند کاروباری شخصیت ہیں جوکاروباری سلسلے میں کراچی گئے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ کنول نعمان کا ایک ہی بیٹا ہے جوذہنی طور پر معذور ہے اور بولنے سے قاصر ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں