پرائیویٹ سکول مالکان اور حکومت پنجاب کے مذاکرات کامیاب، کل سے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

پرائیویٹ سکول مالکان اور حکومت پنجاب کے مذاکرات کامیاب، کل سے نجی تعلیمی ...
پرائیویٹ سکول مالکان اور حکومت پنجاب کے مذاکرات کامیاب، کل سے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اب کل سے تمام نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پرائیویٹ سکول مالکان کے ساتھ مذاکرات کئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ایس او پی جاری کیا گیا تھا جس میں پرائیویٹ سکولوں کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے مزید مقدمات درج نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے سکول جو اے پلس کیٹیگری میں آتے ہیں صرف انہیں ضرورت کے وقت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومت کا موقف تسلیم کر لیا اور کل سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں