لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سےاحتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا :سہیل بلوچ

لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سےاحتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا :سہیل بلوچ
لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سےاحتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا :سہیل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے کہاہے کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا ہے اور اگر ایسا کیاہے تو اس سے احتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل بلوچ کا کہناتھا کہ اگر حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیاہے تو اس سے احتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ کل صبح سے فلائٹ آپریشن معطل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسائل مذاکرات کے ذریعےحل کرنے چاہیئے،ٹیبل پر بیٹھ مسائل حل کرنا بہترین طریقہ ہے ،ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ،پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پی آئی اے حکومت اور قوم پر بوجھ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ اپنے پلان کے مطابق چلیں گے اور کل سے فلائٹ آپریشن معطل کیا جائے گا ،حکومت کو دی گئی کل صبح سات بجے تک کی ہماری ڈیڈ لائن ابھی بھی برقرار ہے ،اگر حکومت بات چیت کرنا چاہے تو ہم تیار ہیں ۔

مزید :

قومی -