سی پیک منصوبے پر غیر ملکی طاقتیں خوش نہیں ،کچھ پاکستانی بھی غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈ

سی پیک منصوبے پر غیر ملکی طاقتیں خوش نہیں ،کچھ پاکستانی بھی غیر ملکیوں کے ...
سی پیک منصوبے پر غیر ملکی طاقتیں خوش نہیں ،کچھ پاکستانی بھی غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈ

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر منفی سیاست نہ کی جائے ،ویسے ہی غیر ملکی طاقتیں اس منصوبے سے خوش نہیں ہیں اور پاکستان کے کچھ لوگ بھی غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جس سٹریٹجک اہمیت کی بات کرتے تھے اب وہ وقت آگیا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں ،میںان کی وجو ہات نہیں جاننا چاہتا ،ہم سب کو مل بیٹھ کر صوبے کے مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کر لیے جائیں نہ کہ طاقت کا استعمال کرنا پڑے لیکن اگر کوئی ہاتھ گلے پر آگیا تو پھر گریبان تو چھڑانا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو کسی کو مارنے کا حق نہیں ،میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں