منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین کی علالت کے باعث ضمانت میں توسیع ،کل لندن پولیس سٹیشن پیش نہیں ہونگے

منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین کی علالت کے باعث ضمانت میں توسیع ،کل لندن پولیس ...
منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین کی علالت کے باعث ضمانت میں توسیع ،کل لندن پولیس سٹیشن پیش نہیں ہونگے

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع ہو گئی ہے جس کے بعد اب وہ کل لندن پولیس سٹیشن پیش نہیں ہو نگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کی طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع ہو گئی ہے ۔الطاف حسین نے کل پولیس سٹیشن پیش ہونا تھا تاہم ضمانت میں توسیع کے بعد اب وہ پولیس سٹیشن پیش نہیں ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین علالت کے باعث گزشتہ چند ہفتوں سے 3مرتبہ ہسپتال جا چکے ہیں ۔ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کے وکلاءنے جمعہ کو عدالت میں الطاف حسین کا میڈ یکل سر ٹیفکیٹ پیش کیا جس پر عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کردی ۔ لندن پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو کل پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تاہم منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش جاری رہے گی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا گیا ہے اب انہیں پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کو کل پاسپورٹ بھی واپس کردیا جائے گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں