پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ طاقت کا اظہار ہے :خورشید شاہ

پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ طاقت کا اظہار ہے :خورشید شاہ
پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ طاقت کا اظہار ہے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی مذمت کرتے ہیں ،اس ایکٹ کا پی آئی اے ملازمین پر نفاذ طاقت کا اظہار ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوریت کے لبادے میں اپنے ماضی کی آمرانہ سوچ کا اظہار کر رہی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے مزدورں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اداروں کی نجکاری نہیں کریں گے لیکن اب نجکاری کر کے وعدہ خلافی کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی مشکل وقت میں مزدوروں اور کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈریکولین قوانین کے نفاذ سے مزدوروں اور محنت کشوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا ،حکومت سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ مزدوروں کے حقوق پر ڈاکے ڈالے گی ۔

مزید :

قومی -