پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کا ہمارے گھر آنا جانا تھا :والدعزیر بلوچ

پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کا ہمارے گھر آنا جانا تھا :والدعزیر بلوچ
پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کا ہمارے گھر آنا جانا تھا :والدعزیر بلوچ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کا ہمارے گھر آنا جانا تھا ،یہ سب اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میرے بیٹے کو پہچاننے سے انکار کر رہے ہیں ۔

اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عزیر بلوچ کی والدہ کا کہنا تھا کہ 2013 میں ظفر بلوچ کے قتل کے بعد عزیر دبئی چلا گیا اور 27دسمبر 2014کو ہمیں پتا چلا کہ عزیر کو بیوی بچوں سمیت دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔2014میں سابق صدر آصف علی زرادی اور نبیل گبول نے عزیر بلوچ کے ناجائز ریڈ وارنٹ جاری کرائے تھے جن کے خلاف میں نے اسلام آباد ہائی کوٹ میں اپیل کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ،شیلہ رضا ،شرمیلا فاروقی ،قادر پٹیل اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماءعزیر بلوچ سے ملنے ہمارے گھرآ تے تھے ۔فریال تالپور اپنے کالے گرتوتوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں کہ وہ عزیر بلوچ کو نہیں جانتی جبکہ انہوں نے میرے بیٹے کو اپنا بھائی بنایا ہوا تھا۔

مزید : اسلام آباد