کوئٹہ سے قطری شیخ کے 3 بنگلہ دیشی سمیت 16 ملازمین گرفتار

Feb 01, 2017 | 04:22 PM

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشکی میں قطری شیخ کے 3 بنگلہ دیشی سمیت16 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق تلور کے شکار پر آئے قطرے شہزادے کے قافلے میں شامل 16 ملازمین جن میں 3 بنگلہ دیشی اور 13 مقامی افراد شام ہیں کو بلنگور میں لیویز کا ناکہ توڑنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،12 سالہ بچے سے خودکش جیکٹس برآمد,پڑھنے کیلئے کلک کریں

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد کا تعلق کوئٹہ ،تفتان اور دالبدین سے ہے۔مزید برآں یہ تمام افراد گزشتہ شب لیویز کا ناکہ توڑنے پر حراست میں لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ان افراد کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہا ہے ۔ان گرفتار ملازمین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم کی قطری خاندان کیلئے دریادلی،سی 130 کے ذریعے گھوڑا بطور تحفہ بھجوادیا گیا،پڑھنے کیلئے کلک کریں

مزیدخبریں