متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین صلاح الدین کا پاکستانی حکومت سے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ

متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین صلاح الدین کا پاکستانی حکومت سے حافظ سعید کی نظر ...
متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین صلاح الدین کا پاکستانی حکومت سے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین صلاح الدین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ،یہ فیصلہ انتہائی دردناک اور بزدلانہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت حافظ سعید کی نظر بندی اسی وقت ختم کریں تاکہ وہ پر امن طریقے سے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کر سکیں ۔صلاح الدین کہنا تھا کہ حافظ سعیدنہ صرف عالمی دنیا کی کشمیر میں جاری مظالم پر مجرمانہ خاموشی کو توڑنے کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں بلکہ وہ بھارت کا مکرہ چہرہ بھی بے نقاب کر رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے نہ صرف اس فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوں کو منفی اور مایوس کن پیغام پہنچایاہے بلکہ انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد میں پاکستان کا کمزور ترین کردار ظاہر کیاہے ۔