عوامی احتجاج کا سبب خامنہ ای کا ذمے داری قبول نہ کرنا ہے:سابق ایرانی سپیکرپارلیمنٹ

عوامی احتجاج کا سبب خامنہ ای کا ذمے داری قبول نہ کرنا ہے:سابق ایرانی ...
عوامی احتجاج کا سبب خامنہ ای کا ذمے داری قبول نہ کرنا ہے:سابق ایرانی سپیکرپارلیمنٹ

  

تہران(این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر اور حزب اختلاف کی سبز تحریک کے ایک رہنما مہدی کروبی نے ایرانی نظام کے سپریم رہ نما علی خامنہ ای پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ عوامی احتجاجی مظاہروں کا سبب گزشتہ30 برسوں سے ملک میں جاری ظلم اور بدعنوانی اور خامنہ ای کااپنی ذمے داری قبول نہ کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مہدی کروبی نے ایرانی نظام کے سپریم رہنما علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس خط میں انقلابِ ایران کے رکن کروبی نے خامنہ ای سے مطالبہ کیا کہ وہ اپوزیشن کا کردار مٹانے اور دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے عوام کے سامنے جواب دہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ ایرانی نظام ان دنوں سقوط کی ڈھلوان میں ہے جہاں اسے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔مہدی کروبی نے خامنہ ای سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید آفتوں کے جنم لینے سے قبل احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کریں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی