’ہمارے گھر کے ٹوائلٹ میں ہمیشہ سے ایک چھری پڑی ہوتی تھی جسے ہم کموڈ میں پھنسا فضلہ صاف کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، ایک دفعہ اپنی بیگم سے ذکر کیا تو اسے ...‘

’ہمارے گھر کے ٹوائلٹ میں ہمیشہ سے ایک چھری پڑی ہوتی تھی جسے ہم کموڈ میں پھنسا ...
’ہمارے گھر کے ٹوائلٹ میں ہمیشہ سے ایک چھری پڑی ہوتی تھی جسے ہم کموڈ میں پھنسا فضلہ صاف کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، ایک دفعہ اپنی بیگم سے ذکر کیا تو اسے ...‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنے گھر کی ایک ایسی بات سب کے سامنے بیان کر دی ہے کہ شاید ہی کبھی آپ نے ایسی عجیب و غریب بات سنی ہو گی۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کے گھر کے ٹوائلٹ میں ہمیشہ سے ایک چھری موجود تھی جسے فضلہ پھنس جانے کی صورت میں استعمال کیا جاتا تھا۔ جب اس نے اپنی بیوی سے اس چھری کا ذکر کیا تو اسے اس کا استعمال معلوم ہی نہیں تھا بلکہ وہ اسے ایسے کام میں استعمال کر رہی تھی کہ واقعہ سن کر انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے انٹرنیٹ پر واقعہ سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ایک بار میں دوست کے گھر پارٹی میں گیا۔ وہاں مجھے ٹوائلٹ جانے کی حاجت ہوئی اور رفع حاجت کے بعد ٹوائلٹ کی چھری کی ضرورت پڑ گئی۔ جب میں نے اندر سے ہی پکار کر اپنے دوست سے چھری مانگی تو پارٹی میں موجود سب لوگوں نے میرا مذاق اڑایا۔“

”مجھے بہت حیرت ہوئی کہ ان سب لوگوں کو ٹوائلٹ کی چھری کے استعمال کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ جب میں نے گھر آ کر یہ واقعہ اپنی بیگم کو سنایا تو یہ جان کر میری حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ اسے بھی اس چھری کے استعمال کا کچھ علم نہیں تھا بلکہ وہ ہمارے ٹوائلٹ کی چھری کو ایمازون کے ڈبے کھولنے اور دیگر ایسے مقاصد کے لیے استعمال کرتی آ رہی تھی۔ شکر ہے اس نے اس چھری کا استعمال کچن میں سبزی کاٹنے کے لیے نہیں کیا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس