شہر قائد میں پولیس کی کارروائی،لیاری گینگ وار کا بھتہ خور گرفتار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے خفیہ معلومات پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک شخص کو دھر لیا۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیاکہ وہ لیاری گینگ وار کا رکن ہے اور شہر میں بھتہ خوری کرتا ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم عمران سہیل عرف (کاکا )انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور تھا جبکہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی سمیت شہر کے مختلف تھانوں میں ڈیڑھ درجن سے زاہد مقدمات درج ہیں،تاہم زیر حراست ملز م کو متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...