’میں روزانہ میکڈونلڈز کھاتی تھی لیکن پھر ایک دن اپنے شوہر کو یہ انتہائی غیر اخلاقی کام کرتے دیکھا تو غصے میں آکر 76 کلو وزن کم کر ڈالا‘

’میں روزانہ میکڈونلڈز کھاتی تھی لیکن پھر ایک دن اپنے شوہر کو یہ انتہائی غیر ...
’میں روزانہ میکڈونلڈز کھاتی تھی لیکن پھر ایک دن اپنے شوہر کو یہ انتہائی غیر اخلاقی کام کرتے دیکھا تو غصے میں آکر 76 کلو وزن کم کر ڈالا‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزن میں کمی لانا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن موٹاپے کی شکار ایک امریکی خاتون نے اپنے شوہر کی ایسی انتہائی غیراخلاقی حرکت دیکھ لی کہ غصے میں آ کر اپنے وزن میں 76کلوگرام کمی کر ڈالی ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ لیانی شیمپ نامی یہ خاتون میکڈونلڈز کی عادی تھی اور اسے احساس ہی نہ تھا کہ اس کا وزن 127کلوگرام تک جا پہنچا ہے۔ پھر ایک روز اس پر منکشف ہوا کہ اس کے شوہر نے کسی اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

شوہر کے معاشقے کا معلوم ہونے پر لیانی نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھا تو اسے احساس ہوا کہ وہ بہت موٹی ہو چکی ہے چنانچہ اس نے سمارٹ ہونے کی ٹھان لی اور اگلے چند مہینوں میں اپنے وزن میں 76کلوگرام تک کمی کر ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق اس نے میکڈونلڈز کے کھانے چھوڑ دیئے اور صحت مندانہ خوراک کھانے لگی اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیا۔ لیانی کا کہنا تھا کہ ”میری ناخوشگوار ازدواجی زندگی نے مجھے وزن کم کرنے کی تحریک دی، میں اپنے شوہر کو کھونا نہیں چاہتی تھی، چنانچہ میں نے اپنا وزن کم کرکے سمارٹ ہونے کا فیصلہ کیا اورصحت مندانہ خوراک اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیا، جس سے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس