ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی ، بلاول یاسین ِ

ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی ، بلاول یاسین ِ

 لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے لئے قانونی سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے۔ فیلڈ ٹیمیں رات کو بھی فوڈ پوائنٹس کے معائنے کریں۔ بالخصوص سڑکوں کے کنارے فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والوں پر نظر رکھی جائے۔ بلال یاسین نے کہا کہ صارفین سے پیسے وصول کرنے والوں کو معیار اشیا کی فراہمی ہوٹلوں، ریستورانوں اور فوڈ پوائنٹس کی ذمہ داری ہے۔ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس حاصل کئے بغیر کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کی تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ فوڈ اتھارٹی کے اقدامات سے عوامی سطح پر معیاری اشیا کے حوالے سے شعور اجاگر ہوا ہے۔ اس مہم میں عوام کی شرکت بڑھانے کیلئے خصوصی مہم جلد شروع کی جائے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...