لیسکو :ریٹائر ڈ27 ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں ماہ میں ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے اعزازمیں لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریٹائرڈہونے والے ستائیس ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا اورڈپٹی مینجر ایڈمن ہما چیمہ اور سید ذیشان شبیر نے شرکت کی۔سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے اور ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں ۔ریٹائرڈہونے والے ملازمین میں ڈی جی کمرشل محمد اعظم بختیار، محمد شفیق اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری، مسعود الحسن مصافر ڈویثرنل اکاونٹس آفیسر،سید عباس علی کمرشل اسسٹنٹ،رشید احمد ایس ایس او 2، محمد نواز ایل ایم 1، محمد اسلم ایل ایم 2،محمد شریف اے ایل ایم، محمد طارق یو ڈی سی، محمد انور ایل ایم 1، زاہد اقبال علوی اسسٹنٹ، اصغر علی سیکیورٹی گارڈ، جماعت علی ایل ایم 1، محمد دین ایل ایم 1، انیس احمد خان اسسٹنٹ فورمین، محمد رضوان مرزا آڈٹ اسسٹنٹ، محمد یونس اسسٹنٹ لائن مین، محمد رفاقت علی ایس ایس او 2، محمد رضا خان اسسٹنٹ فورمین، عبدالرشید ایس ایس او 1، محمد انور لائن مین2، اعجاز حسین شاہ کیشئر، محمد اکرم نائب قاصد، غلام مصطفٰی ایس ایس او 1، ملک محمد پرویز سیکیورٹی گارڈ، بختیار احمد شاہ کمرشل اسسٹنٹ اور امتیاز احمد لائن مین1 شامل ہیں۔