چین کی پیداواری سرگرمی میں سست روی سے اضافہ

چین کی پیداواری سرگرمی میں سست روی سے اضافہ

بیجنگ (آ ئی این پی/زنہوا) چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سست رفتاری سے اضافہ ہوا۔ یہ بات بدھ کو جاری کئے جانیوالے سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔ چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی ) جنوری میں 51.3رہا ۔قومی شماریات بیورو (این بی ایس ) کے مطابق یہ دسمبر کی 51.6سے کم ہے ،مینوفیکچرنگ پی ایم آئی مسلسل آٹھویں مہینے فروغ پذیر لائن سے اوپر رہا ہے۔این بی ایس کے سینئر ماہر شماریات جاؤ چنگ ہی نے بتایا کہ سست روی کے باوجود انڈیکس اتنا ہی رہا جتنا کہ ایک سال قبل تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شعبہ مستحکم رہا ۔

، پیداوار اور نئے آرڈروں کے ذیلی انڈیکس بالترتیب 53.5اور 52.6رہے جبکہ خام مال سٹاک ، ملازمین اور سپلائر کے ڈیلیوری ٹائم کے بارے میں ذیلی انڈیکس بدستور 50سے کم رہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...