پاک موریطانیہ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں، مفسّر عطاء ملک

پاک موریطانیہ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں، مفسّر عطاء ملک

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ء میں پاکستان سے موریطانیہ کو 23.24 ملین ڈالر کی برآمدات جبکہ 3.15 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان کے برآمدکنندگان کو چاہئے کہ وہ افریقی ممالک کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاری و برآمد پر توجہ دیں۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر مفسّرعطاء ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے افریقی سرمایہ کار گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا کے خطہ میں اہم اقتصادی مرکز بنے گا۔ بلکہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کیلئے بھی پاکستان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر ٹیکس مراعات سمیت تمام تر سہولیات کی ایک جگہ پر فراہمی کے اقدامات سے بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

مزید : کامرس